غیر اللہ کے لیے علم حاصل کرنا
غیر اللہ کے لیے علم حاصل کرنا
اصل یہ ہے کہ انسان علم شرعی کے سیکھنے سیکھانے اور نشر کرنے کو عبادت سمجھ کر یہ فریضہ ادا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ یقینا اللہ تعالیٰ، فرشتے اور تمام اہل زمین و آسمان یہاں تک کہ چیونٹی اپنے سوراخ میں اور مچھلیاں اس شخص کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں اور رحمت بھیجتے ہیں جو لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھاتا ہے۔‘‘ (ترمذی )
آخری زمانے میں لوگ قرآن و حدیث اور فقہ کا علم غیر اللہ کے لیے حاصل کریں گے، جس سے مقصود شہرت کمانا، غلبہ حاصل کرنا یا اس طرح کے دیگر مقاصد ہوں ۔ جیسا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب مال غنیمت کو ذاتی دولت سمجھا جائے گا؛ …اور علم کا حصول غیردین کے لیے ہوگا …۔‘‘ (یہ پوری حدیث علامت نمبر ۴۵ میں آرہی ہے۔)