بیوی کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی

بیوی کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی انسان اپنی ماں کی نافرمانی کرے گا اور اپنی ماں کی نافرمانی اور ناراضگی میں اپنی بیوی کی اطاعت کرے گا۔ یہ بیشتر اوقات اپنے والد کی نافرمانی کرے گا۔یہ بات آج کل بالکل عیاں ہے۔ اس بات کا اکثر اوقات مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ ماں گھر میں اکیلی ہی رہتی ہے ؛ بہت کم ہی اس کے بیٹے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں یا اس کی ملاقات کے لیے جاتے ہیں ۔جب کہ والدین کے مقابلہ میں بیوی اور بچے عزت و تونگری اور خوشحالی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں ۔ اور اگر کہیں پر کوئی ماں باپ اپنے بیٹوں کے ساتھ رہتے بھی ہیں تو ان کاایسے خیال نہیں رکھا جاتا جیسے باقی لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جیسا کہ جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب مال غنیمت کو ذاتی دولت سمجھا جائے گا …اور انسان اپنی یوی کا مطیع اور ماں کا نافرمان ہو جائے گا دوست کے ساتھ وفا اور باپ کے ساتھ بے وفائی کرے گا …‘‘ ( مکمل حدیث کے لیے دیکھیں علامت ۴۵)