حدود کا بیان

زندیق کا بیان

٭ زندیق کی تعریف: جو شخص ظاہر میں کلمہ گو ہو مگر اس کے دل میں کفر ہو،مثلاً:موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو نہیں مانتا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا منکر ہے یا قرآن کو اللہ کا کلام نہیں مانتا تووہ زندیق ہے۔٭ ٭ زندیق کا حکم: پورے وثوق کے ساتھ جب اس کا علم ہو جائے تو اسے بطور حد قتل کر دیا جائے اور بعض کہتے ہیں کہ پہلے اس سے توبہ طلب کی جائے اور یہی بہتر رائے ہے،اگر وہ ’’عقائد باطلہ‘‘ سے رجوع کر لے تو بہتر،ورنہ قتل کر دیا جائے اور موت کے بعد اس کے احکام مرتد کی طرح ہیں کہ اسے غسل نہ دیا جائے اور نہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے۔