توحید ِ عبادت

عقلی دلائل

1: خالق،رازق،کائنات میں تصرف کرنے والا اور مدبر صرف ایک اللہ تعالیٰ ہی ہے۔بنابریں عبادت کا مستحق بھی وہی اکیلا ہے،اس کا کسی بات میں کوئی بھی شریک اور ساجھی نہیں ہے۔ 2: پوری کائنات کو وہی پال رہا ہے اور سب اسی کے محتاج ہیں۔پھر اور کون معبود ہو سکتا ہے جس کی اس کے ساتھ عبادت کی جائے؟ 3: جسے بھی پکارا جائے یااس سے مدد طلب کی جائے یا اس سے حفظ و پناہ مانگی جائے،کیا وہ اللہ کی طرف سے مامور ہے؟ اگر جواب نفی میں ہے تو پھر اُسے پکارنا،اس سے مدد طلب کرنا،اس کے لیے نذرونیاز دینا اور اس پر بھروسا کرنا سب یکسر باطل ہے۔