جنازے کا بیان

نماز جنازہ کے فرائض

٭ جسے قدرت ہے،وہ کھڑا ہو کر نماز جنازہ پڑھے۔ ٭ نماز جنازہ کی نیت کرے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ))’’اعمال کا انحصار نیتوں پر ہے۔‘‘[4] ٭ اللہ اکبر کہہ کر ثناء پڑھے اور سورئہ فاتحہ کی قراء ت کرے۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درودبھیجے۔ ٭ میت کے لیے دعا کرے اور سلام پھیر دے۔ ٭ نمازِ جنازہ میں کل چار تکبیرات کہے۔