جنازے کا بیان
نماز جنازہ کی شرائط
جو کچھ عام نماز کے لیے شرط ہے،وہی نماز جنازہ کے لیے شرط ہے،مثلاً:باوضو اور نجاست سے پاک ہونا،شرم گاہ کا مستور ہونا اور قبلہ کی طرف منہ کرنا،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ’’صلاۃ‘‘(نماز)کا نام دیا ہے۔ارشاد ہے:’صَلُّوا عَلٰی صَاحِبِکُمْ‘ ’’تم اپنے ساتھی پر(خود ہی)نماز پڑھ لو۔‘‘[3]
لہٰذا جو شرطیں نماز میں ہیں،وہی نماز جنازہ میں ہوں گی۔