جنازے کا بیان
نماز جنازہ کا بیان
غسل،کفن اور دفن کی طرح مسلمان کی نماز جنازہ پڑھنا بھی فرض کفایہ ہے،جب کچھ مسلمان یہ فریضہ ادا کرلیں تو باقیوں سے یہ حکم ساقط ہو جاتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمان مرنے والوں پر جنازہ پڑھتے تھے اور ابتدا میں آپ مقروض(جس نے ادائیگی کے لیے مال نہ چھوڑا ہوتا)کا جنازہ پڑھنے سے انکار کر دیتے اور فرماتے:’’تم خود اس پر نماز پڑھ لو۔‘‘ مگر بعد ازاں آپ نے مقروض ایمانداروں کے قرض کی ادائیگی کی ذمہ داری خود قبول فرمائی تھی۔[2]