جنازے کا بیان
ریشمی کفن کا حکم
مسلمان مرد کو ریشمی کپڑے میں کفن دینا حرام ہے،اس لیے کہ مردوں کے لیے ریشمی لباس استعمال کرنا حرام ہے۔عورتوں کے لیے اگرچہ ریشم پہننا حلال ہے مگر انھیں اس میں کفنانا درست نہیں ہے،اس لیے کہ یہ اسراف اور غلو ہے،جس سے شارع علیہ السلام نے منع کیا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے:
((لَا تُغَالُوا فِي الْکَفْنِ فَإِنَّہُ یُسْلَبُہُ سَلْبًا))’’کفن میں غلو(فضول خرچی)نہ کرو،یہ جلدی چھین لیا جاتا ہے۔‘‘[6]
اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:نئے کپڑے کی زندہ کو میت سے زیادہ ضرورت ہے،یہ تو میت کی پیپ اور لہو کے حوالہ ہوجاتا ہے۔[1]