جنازے کا بیان
کفن پہنانا ضروری ہے
نہلانے کے بعد مسلمان میت کو کفن دینا ضروری ہے،جس سے اس کا سارا جسم ڈھانپ دیا جاتا ہے۔’’شہدائے احد‘‘ میں مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ایک چھوٹی چادر میں کفن دیا گیا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے سر اور جسم کو اس چادر سے ڈھانپ دیں اور پاؤں پر ’’اذخر‘‘ جو ایک قسم کی گھاس ہے، ڈال دیں۔‘‘[1]اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سارے جسم کو ڈھانپنا ضروری ہے۔