جنازے کا بیان
میاں بیوی کا ایک دوسرے کو غسل دینا
مرد اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے اور عورت اپنے خاوند کو نہلا سکتی ہے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تھا:
((لَوْمِتِّ قَبْلِي فَغَسَّلْتُکِ وَکَفَّنْتُکِ))’’اگر تومجھ سے پہلے فوت ہو گئی تو میں تجھے غسل دوں گا اور کفن دوں گا۔‘‘[2]
اور اس لیے بھی کہ علی رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دیا تھا۔[3]
اسی طرح عورت چھ سال یا اس سے کم عمر کے لڑکے کو نہلا سکتی ہے۔مگر مرد نابالغ بچی کو غسل نہیں دے سکتا۔علماء نے اسے ناجائز قرار دیا ہے۔