جنازے کا بیان
میت کو غسل دینا ممکن نہ ہو تو اسے تیمم کرانا
میت کو غسل دینے کے لیے پانی نہ ہو یا مرد فوت ہوا اور غسل دینے والا کوئی مرد موجود نہیں صرف عورتیں موجود ہیں یا عورت فوت ہو گئی ہے اور مردوں کے علاوہ کوئی عورت نہیں ہے تو ایسی صورت میں تیمم کرایا جائے اور نماز جنازہ پڑھ کر دفن کر دیا جائے،اس لیے کہ ضرورت کے وقت تیمم غسل کے قائم مقام ہوتا ہے،جیسا کہ جنبی اگر کسی عذر کی وجہ سے غسل نہ کر سکے تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے۔