صحابہ کرام ؓ کا ذکر

حضورﷺ کی حضرت سعد بن ابی وقّاص اور حضرت زبیر بن عَوَّامؓ کے لیے دعائیں

حضرت ابوبکر ؓ فرماتے ہیں: میں نے حضورﷺ کو حضرت سعدؓ کے لیے یہ دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! اس کے تیر کو سیدھا نشانہ پر لگا اور اس کی دعا کو قبول فرما اور اسے اپنا محبوب بنا۔4 حضرت سعد ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے میرے لیے یہ دعا فرمائی: اے اللہ! جب سعد تجھ سے دعاکرے تو اس کی دعا قبول فرما۔5 حضرت زبیر بن عَوَّام ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے میرے لیے، میری اولاد کی اولاد کے لیے دعافرمائی۔6