نبی کریمﷺ اور صحابہؓ کا صبر
سیدنا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا صبر
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضورﷺ رات کو بیمار ہوگئے، پھر آپ کی بیماری بڑھنے لگی اور آپ اپنے بستر پر کروٹیں بدلنے لگے۔ میں نے کہا: ہم میں سے کوئی اس طرح کرتا تو آپ اس پر ناراض ہوتے۔ حضورﷺ نے فرمایا: مؤمن بندوں پر تکلیف زیادہ آتی ہے اور مؤمن بندے کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے چاہے بیماری ہو یا کانٹا ہی لگے، اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی خطاؤں کو مٹا دیتے ہیں اور اس کے درجے بلند فرما دیتے ہیں۔2