نبی کریمﷺ اور صحابہؓ کے اخلاق

اِیثار و ہمدردی

حضرت ابنِ عمر ؓ فرماتے ہیں کہ ہم پر ایک ایسا زمانہ بھی آیا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اپنے آپ کو دینار و درہم کا اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ حق دار نہیں سمجھتا تھا۔ اور اب ایسا زمانہ آگیا ہے کہ ہمیں دینار ودرہم سے اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ محبت ہے۔ آگے اور بھی حدیث ہے۔2 اِیثار کے اور قصے سخت پیاس، کپڑوں کی کمی، انصار کے قصوں اور ضرورت کے باوجود خرچ کرنے کے عنوان میں گزر چکے ہیں۔