نبی کریمﷺ اور صحابہؓ کے اخلاق
نبی کریم ﷺ کے صحابہؓ کی سخاوت
حضرت ابنِ عمر ؓ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضورﷺ کی خدمت میں حاضرہو کر عرض کیا کہ میں نے یہ نیت کی ہے کہ میں یہ کپڑا عرب کے سب سے زیادہ سخی آدمی کو دوں گی۔ پاس ہی حضرت سعید بن عاص ؓکھڑے ہوئے تھے۔ حضورﷺ نے ان کی طرف اشاہ کرتے ہوئے فرمایا: اس نوجوان کو دے دو۔ (چناںچہ اس عورت نے حضرت سعید کو وہ کپڑا دے دیا) اسی وجہ سے ان کپڑوں کو سعیدی کپڑے کہا گیا۔1
مال خرچ کرنے کے عنوان میں صحابہؓ کی سخاوت کے قصے گزر چکے ہیں۔