نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابۂ کرام ؓ کا دنیا سے بے رغبتی اختیا ر کرنا
حضرت لجلاج غطفانی ؓ کا زہد
حضرت لجلاج غطفانی ؓ فرماتے ہیں: جب سے میں حضورﷺ کے ہاتھ پر مسلمان ہوا ہوں کبھی میں نے پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں کھایا، بس بقدرِ ضرورت کھاتا اور پیتا ہوں۔
امام بیہقی ؓ نے اس کے بعد مزید روایت کیا ہے کہ وہ ایک سو بیس سال زندہ رہے، پچاس سال جاہلیت میں اور ستّر سال اسلام میں۔1