حضورِ اکرم ﷺ اور آپ کے صحابۂ کرام ؓ کا عدل واِنصاف
کیا امیر کسی کی ملامت سے ڈرے ؟
حضرت سائب بن یزید ؓ فرماتے ہیں: ایک آدمی نے حضرت عمربن خطّاب ؓ سے پوچھا کہ میرے لیے اللہ کے راستہ میں کسی ملامت سے نہ ڈرنا بہتر ہے یا اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا بہتر ہے ؟ آپ نے فرمایا: جو مسلمانوں کے کسی کام کا ذمہ دار بنایا گیا ہو، اسے تو اللہ کے راستہ میں کسی کی ملامت سے نہیں ڈرنا چاہیے۔ اور جو اجتماعی ذمہ داری سے فارغ ہو، اسے اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا چاہیے۔ البتہ اپنے امیر کے ساتھ خیرخواہی کا معاملہ رکھے۔3