79. An-Naazi'aatالنازعات

Those who drag forth · Meccan · 46 ayahs · 2 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ﴿1﴾

    ان فرشتوں کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
  2. وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ﴿2﴾

    اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں
  3. وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ﴿3﴾

    اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
  4. فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ﴿4﴾

    پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
  5. فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ﴿5﴾

    پھر دنیا کے کاموں کا انتظام کرتے ہیں
  6. یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ﴿6﴾

    کہ وہ دن آکر رہے گا جس دن زمین کو بھونچال آئے گا
  7. تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ﴿7﴾

    پھر اس کے پیچھے اور بھونچال آئے گا
  8. قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ﴿8﴾

    اس دن لوگوں کے دل خائف ہو رہے ہوں گے
  9. اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ﴿9﴾

    اور آنکھیں جھکی ہوئی
  10. یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ﴿10﴾

    ) (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹیں گے ؟
  11. ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ﴿11﴾

    بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تو پھر زندہ کئے جائیں گے ؟
  12. قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ﴿12﴾

    کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو پھر نقصان کا ہے
  13. فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾

    وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
  14. فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ﴿14﴾

    اس وقت وہ سب میدان حشر میں آ جمع ہوں گے
  15. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ﴿15﴾

    بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے ؟
  16. اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ﴿16﴾

    جب ان کے رب نے ان کو پاک میدان طویٰ میں پکارا
  17. اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ﴿17﴾

    اور حکم دیا کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہورہا ہے
  18. فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ﴿18﴾

    اور اس سے کہو کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہوجائے
  19. وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ﴿19﴾

    اور میں تجھے تیرے رب کا راستہ بتاؤں تاکہ تجھے خوف پیدا ہو
  20. فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ﴿20﴾

    غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
  21. فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ﴿21﴾

    مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا۔
  22. ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ﴿22﴾

    پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا
  23. فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ﴿23﴾

    لوگوں کو اکٹھا کیا اور پکارا
  24. فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ﴿24﴾

    کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہو
  25. فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ﴿25﴾

    تو اللہ نے اس کو دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑ لیا۔
  26. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ع﴿26﴾

    جو شخص اللہ سے ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس میں عبرت ہے
  27. ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ﴿27﴾

    بھلا تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا ؟ اسی نے اس کو بنایا
  28. رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ﴿28﴾

    اس کی چھت کو اونچا کیا پھر اسے برابر کردیا
  29. وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪﴿29﴾

    اسی نے رات تاریک بنائی اور دن کو دھوپ نکالی
  30. وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ﴿30﴾

    اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
  31. اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪﴿31﴾

    اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارہ اگایا
  32. وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ﴿32﴾

    اور اس پر پہاڑوں کا بوجھ رکھ دیا
  33. مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿33﴾

    یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے کیا
  34. فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ﴿34﴾

    تو جب بڑی آفت آئے گی
  35. یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ﴿35﴾

    اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا
  36. وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى﴿36﴾

    اور دوزخ دیکھنے والوں کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
  37. فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ﴿37﴾

    تو جس نے سرکشی کی
  38. وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ﴿38﴾

    اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا
  39. فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ﴿39﴾

    اس کا ٹھکانا دوزخ ہے
  40. وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ﴿40﴾

    اور جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا
  41. فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ﴿41﴾

    اس کا ٹھکانا بہشت ہے۔
  42. یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ﴿42﴾

    اے پیغمبر ! لوگ تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی ؟
  43. فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ﴿43﴾

    سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو ؟
  44. اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ﴿44﴾

    اس کے آنے کا وقت تمہارے رب کو ہی معلوم ہے۔
  45. اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ﴿45﴾

    جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
  46. كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ع﴿46﴾

    جب وہ اس کو دیکھیں گے تو ایسا سوچیں گے کہ گویا دنیا میں صرف ایک شام یا صبح رہے تھے