102. At-Takaathurالتكاثر
Competition · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · محترمہ رفعت اعجاز
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ﴿1﴾
لوگو ! تم کو مال کی زیادہ طلب نے غافل کردیاحَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ﴿2﴾
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیںكَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ﴿3﴾
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گاثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ﴿4﴾
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گاكَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ﴿5﴾
اگر تم جانتے۔ (یعنی) علم الیقین رکھتے تو غفلت نہ کرتے۔لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ﴿6﴾
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گےثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ﴿7﴾
پھر اس کو ایسا دیکھو گے کہ عین الیقین ہوجائے گاثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ع﴿8﴾
پھر اس دن تم سے آرام کی حقیقت پوچھیں گے۔