88. Al-Ghaashiyaالغاشية
The Overwhelming · Meccan · 26 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ﴿1﴾
آپ اس محیط عام واقعہ کی بھی خبر پہنچی ہے ؟۔وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ﴿2﴾
(بہت سے) چہرے اس روز ذلیل ہوں گےعَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ﴿3﴾
مصیبت جھلیتے ہوں گے خستہ ہوں گےتَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ﴿4﴾
جلتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گےتُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ﴿5﴾
کھولتے ہوئے چشمے سے انہیں پانی پلایا جائے گالَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ﴿6﴾
انہیں کوئی کھانا نہ ملے گا بجز خاردار (درخت) کےلَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ﴿7﴾
کہ نہ وہ فربہ کرے گا اور نہ بھوک ہی رفع کرے گا۔وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ﴿8﴾
(بہت سے) چہرے اس روز بارونق ہوں گےلِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ﴿9﴾
اپنے کام کی بدولت خوش ہوں گےفِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿10﴾
بہشت بریں میں ہوں گےلَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ﴿11﴾
اس میں کوئی لغوبات نہ سنیں گےفِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ﴿12﴾
اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ﴿13﴾
اس میں اونچے اونچے تخت بھی (بچھے ہوئے) ہیںوَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ﴿14﴾
اور آبخورے ہیں سامنے چنے ہوئےوَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ﴿15﴾
اور گدے ہیں برابر سے لگے ہوئےوَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ﴿16﴾
اور قالین ہیں (سب طرف) پھیلے ہوئے۔اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ﴿17﴾
یہ لوگ کیا اونٹ پر نظر نہیں کرتے کہ وہ کیسی (عجیب طرح پیدا کیا گیا ہےوَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ﴿18﴾
اور آسمان پر کہ کیسی (عجیب) طرح بلند کیا گیا ہےوَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ﴿19﴾
اور پہاڑوں پر کہ کیسی (عجیب) طرح کھڑے کئے گئے ہیںوَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ﴿20﴾
اور زمین پر کہ کیسی (عجیب) طرح بچھائی گئی ہے ؟۔فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ﴿21﴾
تو آپ نصیحت کردیا کیجئے آپ تو صرف نصیحت ہی کرنے والے ہیںلَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ﴿22﴾
آپ ان پر کچھ مسلط تو ہیں نہیں۔اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ﴿23﴾
ہاں البتہ جو روگردانی کرے گا اور کفر کرے گافَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ﴿24﴾
تو اللہ اس کو بڑی ہی سزا دے گااِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ﴿25﴾
بیشک ان کا آنا ہمارے ہی پاس ہوگاثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ع﴿26﴾
پھر ہمارا ہی کام ان سے حساب لینا ہوگا۔