87. Al-A'laaالأعلى

The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾

    آپ تسبیح کیجئے اپنے عالی شان پروردگار کے نام کی
  2. الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾

    جس نے خلق کیا پھر ٹھیک ٹھیک بنایا۔
  3. وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾

    اور جس نے اندازہ دیا پھر راہ بتلائی۔
  4. وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾

    اور جس نے چارہ (زمین سے) نکالا
  5. فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾

    پھر اسے سیاہ کوڑا کردیا۔
  6. سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾

    ہم آپ کو (قرآن) پڑھا دیا کریں گے پھر آپ (اسے) نہ بھولیں گے
  7. اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾

    ہاں البتہ اللہ ہی جو کچھ (بھلا دینا) چاہے۔ وہ ہر ظاہر اور ہر مخفی کو جانتا ہے۔
  8. وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾

    اور ہم اس آسان (شریعت) کے لئے آپ کو سہولت دے دیں گے۔
  9. فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾

    سو آپ نصیحت کرتے رہیے اگر نصیحت کرنا مفید ہوتا ہو۔
  10. سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾

    نصیحت مانتا وہی ہے جو خشیت رکھتا ہے
  11. وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾

    اور اس سے گریز وہ کرتا ہے جو سخت بدنصیب ہے
  12. الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾

    جو (آخر) بڑی آگ میں پڑے گا
  13. ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾

    پھر اس میں نہ مرہی جائیگا نہ جئے گا۔
  14. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾

    بامراد ہوا وہ جو پاک ہوگیا
  15. وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾

    اور اپنے پروردگار کا نام لیتا اور نماز پڑھتا رہا۔
  16. بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾

    اصل یہ ہے کہ تم مقدم دنیوی زندگی کو رکھتے ہو
  17. وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾

    حالانکہ آخرت بدرجہابہتر اور پائیدار ہے۔
  18. اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾

    بیشک یہ (مضمون) اگلے میں صحیفوں میں ہی ہے
  19. صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾

    (یعنی) ابراہیم ؑ اور موسیٰ ؑ کے صحیفوں۔