86. At-Taariqالطارق

The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾

    قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والی (چیز) کی
  2. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾

    اور آپ کو کیا خبر کہ رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے ؟
  3. النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ﴿3﴾

    وہ روشن ستارہ ہے
  4. اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ﴿4﴾

    کوئی جان ایسی نہیں کہ اس پر ایک یاد رکھنے والا (فرشتہ) مقرر نہ ہو۔
  5. فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ﴿5﴾

    سوا نسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
  6. خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ﴿6﴾

    وہ ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
  7. یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ﴿7﴾

    جو پشت اور پسلیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
  8. اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ﴿8﴾

    وہ (اللہ) اس کے دوبارہ پیدا کرنے پر یقیناً قادر ہے۔
  9. یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾

    (سو) جس روز (سب) راز فاش ہوجائیں گے
  10. فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ﴿10﴾

    تو انسان کو نہ خود قوت ہوگی اور نہ کوئی (اس کا) مددگار ہوگا۔
  11. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ﴿11﴾

    قسم ہے بارش والے آسمان کی
  12. وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾

    اور پھٹ جانے والی زمین کی
  13. اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾

    کہ یہ (قرآن) ایک قول فیصل ہے۔
  14. وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾

    اور یہ کوئی لغوکلام نہیں۔
  15. اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾

    یہ لوگ طرح طرح کی تدبیریں کررہے ہیں
  16. وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ﴿16﴾

    اور میں بھی تدبیر کررہا ہوں
  17. فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾

    سو آپ کافروں کو یوں ہی رہنے دیجئے کچھ روز یوں ہی رہنے دیجئے۔