85. Al-Buroojالبروج
The Constellations · Meccan · 22 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ﴿1﴾
قسم ہے برجوں والے آسمان کیوَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ﴿2﴾
اور وعدہ کئے ہوئے دن کی۔وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ﴿3﴾
اور حاضر ہونے والے (دن) کی اور جس میں حاضری ہو۔قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ﴿4﴾
غارت ہوئے خندق والےالنَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ﴿5﴾
ایندھن کی آگ والےاِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ﴿6﴾
جس وقت وہ لوگ اس (آگ) کے پاس بیٹھے ہوئے تھےوَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ﴿7﴾
اور اپنے اس کرتوت کو دیکھ رہے تھے جو وہ ایمان والوں کے ساتھ کررہے تھے۔وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ﴿8﴾
اور انہوں نے ان (ایمان والوں) میں اور کیا عیب پایا تھا بجز اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست ہے سزاوار حمد ہےالَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ﴿9﴾
اسی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ﴿10﴾
بیشک جن لوگوں نے ایمان والوں اور ایمان والیوں کو ستایا اور پھر توبہ نہیں کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے۔اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ﴿11﴾
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ان کیلئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہی بڑی کامیابی ہے۔اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾
بیشک آپ کے پروردگار کی وارد گیر بڑی سخت ہےاِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ﴿13﴾
وہ وہی تو ہے جو (اول بار) پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ﴿14﴾
اور وہی بڑا بخشنے والا ہے بڑا محبت کرنے والا ہےذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ﴿15﴾
عرش کا مالک ہے عظمت والا ہے۔فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ﴿16﴾
وہ جو چاہے سب کچھ کر گزرتا ہے۔هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ﴿17﴾
ہاں کیا آپ کو ان لشکریوں کا بھی قصہ پہنچا ہےفِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ﴿18﴾
(وہی) فرعون اور ثمود کا۔بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ﴿19﴾
اصل یہ ہے کہ کافر تکذیب میں لگے ہوئے ہیںوَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ﴿20﴾
اور اللہ انہیں ادھر ادھر سے گھیرے ہوئے ہے۔بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ﴿21﴾
اصل یہ ہے کہ یہ بزرگی والا قرآن ہےفِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ع﴿22﴾
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)۔