84. Al-Inshiqaaqالإنشقاق
The Splitting Open · Meccan · 25 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائےوَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ﴿2﴾
اور اپنے پروردگار کا حکم سن لے۔ اور وہ اسی لائق ہےوَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ﴿3﴾
اور جب زمین کھینچ (کر بڑھا) دی جائے۔وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ﴿4﴾
اور اپنے اندر کی چیزوں کو نکال پھینکے اور خالی ہوجائےوَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ﴿5﴾
اور اپنے پروردگار کا حکم سن لے اور وہ اسی لائق۔یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ﴿6﴾
اے انسان تو کام میں جتا رہتا ہے اپنے پروردگار کے پاس پہنچنے تک پھر اس سے جا ملے گا۔فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ﴿7﴾
تو جس کسی کا نامہ عمل اسکے داہنے ہاتھ میں ملے گافَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ﴿8﴾
سو اس سے آسان حساب لیاجائے گاوَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿9﴾
اور وہ اپنے والوں کے پاس خوش خوش لوٹ کر آئے گا۔وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ﴿10﴾
اور جس کسی کا نامہ عمل اس کی پیٹھ کے پیچھے سے ملے گافَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ﴿11﴾
سو وہ موت کو پکارے گا۔وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ﴿12﴾
اور جہنم میں پڑے گااِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿13﴾
وہ اپنے والوں میں خوش خوش رہا کرتا تھااِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ﴿14﴾
اس نے خیال کر رکھا تھا کہ اسے لوٹنا نہیں ہےبَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ﴿15﴾
ضرور ہے اس کا پروردگار اسے خوب دیکھتا رہتا تھا۔فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ﴿16﴾
میں قسم کھاتا ہوں شفق کیوَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ﴿17﴾
اور رات کی اور ان چیزوں کی جنہیں وہ سمیٹ لیتی ہےوَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ﴿18﴾
اور چاند کی جب وہ پورا ہوجائے۔لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ﴿19﴾
کہ تم کو ضرور ایک حالت کے بعد دوسری حالت پر پہنچنا ہے۔فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ﴿20﴾
سو انہیں کیا ہوا کہ ایمان نہیں لاتےوَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩۩﴿21﴾
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو جھکتے نہیں۔بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ﴿22﴾
بلکہ یہ کافر الٹی تکذیب کرتے ہیںوَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ﴿23﴾
اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ یہ لوگ جمع کررہے ہیںفَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ﴿24﴾
سو آپ انہیں ایک عذاب دردناک کی خبر دے دیجئےاِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿25﴾
البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ان کے لئے تو ایسا اجر ہے جو کبھی موقوف ہونے والا نہیں۔