81. At-Takwirالتكوير
The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
جب آفتاب لپیٹ لیا جائےوَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
اور جب ستارے بےنور رہ جائےوَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾
اور جب پہاڑ چلا دیئے جائیںوَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
اور جب اونٹنیاں چھٹی پھرنے لگیںوَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
اور جب وحشی جانور اکھٹے کردیئے جائیںوَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
اور جب سمندر بھڑکا دیئے جائیں۔وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾
اور جب ایک ایک قسم کے لوگ یکجا کردیئے جائیں۔وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
اور جب زندہ دفن کی ہوئی (لڑکی) سے سوال کیا جائےبِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾
کہ وہ کس گناہ پر قتل کی گئی تھی۔وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
اور جب (اعمال کے) صحیفے کھول دیئے جائیں۔وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
اور جب آسمان کھول دیا جائےوَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
اور جب دوزخ خوب دہکا دی جائےوَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
اور جب جنت نزدیک کردی جائےعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
(اس وقت) ہر شخص جان لے گا (ان اعمال کو جن کو) ہو لے کر آیا ہے۔فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾
میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے (ستاروں) کیالْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
چلتے رہنے والوں جاچھپنے والوں کیوَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگےوَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
اور صبح کی جب وہ آنے لگےاِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
کہ یہ (قرآن) ایک کلام ہے ایک معزز قاصد کا (لایا ہوا)ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
جو قوت والا ہے اور ذی مرتبہ ہے مالک عرش کے نزدیک۔مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
وہاں اس کا کہا مانا جاتا ہے (اور وہ) امانت دار ہے۔وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾
اور (یہ) تمہارے ساتھی کوئی مجنون نہیں ہیں۔وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
اور وہ اس (فرشتہ) کو (آسمان کے) روشن کنارہ پر دیکھ بھی چکے ہیں۔وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
اور وہ غیب کے بارے میں بخیل بھی نہیں۔وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾
اور نہ یہ (قرآن) کسی شیطان مردود کا کلام ہےفَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾
سو تم لوگ کدھر جارہے ہو ؟۔اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾
بس یہ تو ایک نصیحت نامہ ہے دنیا جہاں والوں کے لئےلِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾
(یعنی) اس کیلئے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے۔وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
اور تم بغیر اس کے چاہ بھی تو نہیں سکتے کہ پروردگار عالم چاہ لے۔