80. Abasaعبس

He frowned · Meccan · 42 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ﴿1﴾

    (پیغمبر) چیں بجبین ہوئے اور منہ پھیرلیا
  2. اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ﴿2﴾

    اس بات پر کہ ان کے پاس نابینا آیا۔
  3. وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ﴿3﴾

    اور آپ کو کیا خبر شاید ہو سنور ہی جاتا
  4. اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿4﴾

    یا نصیحت قبول کرلیتا اور اس کی نصیحت کرنا فائدہ ہی پہنچاتا۔
  5. اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ﴿5﴾

    سو جو شخص (دین سے) بےپروائی کرتا ہے
  6. فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ﴿6﴾

    آپ اس کی تو فکر میں پڑجاتے ہیں
  7. وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ﴿7﴾

    درآنحالیکہ آپ پر کوئی الزام نہیں اگر وہ نہ سنورے۔
  8. وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ﴿8﴾

    اور جو شخص آپ کے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے
  9. وَ هُوَ یَخْشٰىۙ﴿9﴾

    اور ہو خشیت رکھتا ہے
  10. فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ﴿10﴾

    تو آپ اس سے بےاعتنائی برتتے ہیں
  11. كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ﴿11﴾

    ہرگز ایسا نہ کیجئے۔ قرآن تو بس ایک نصیحت ہے
  12. فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ﴿12﴾

    سو جس کا جی چاہے اسے قبول کرے۔
  13. فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ﴿13﴾

    وہ (ثبت) ہے پاک صحیفوں میں
  14. مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ﴿14﴾

    معزز بلند (جو) مکرم اور نیک
  15. بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾

    لکھنے والوں کے ہاتھوں میں رہتے) ہیں۔
  16. كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ﴿16﴾

    مکرم ہیں اور نیک ہیں
  17. قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ﴿17﴾

    انسان پر اللہ کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے !
  18. مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ﴿18﴾

    (اللہ نے) اسے کس (حقیر) چیز سے پیدا کیا !
  19. مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ﴿19﴾

    نطفہ سے۔ اسے پیدا کیا پھر اسے اندازہ (مناسب) سے۔ بنایا
  20. ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾

    پھر اس کے لئے راستہ آسان کردیا۔
  21. ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾

    پھر اسے موت دی پھر اسے قبر میں لے گیا۔
  22. ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ﴿22﴾

    پھر جب چاہے گا اسے دوبارہ زندہ کردے گا
  23. كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ﴿23﴾

    (اس نے شکر) ہرگز نہیں (ادا کیا اور اللہ نے) جو حکم اسے دیا تھا اسے بجا نہیں لایا
  24. فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ﴿24﴾

    سو انسان ذرا دیکھے تو اپنے کھانے کی طرف۔
  25. اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ﴿25﴾

    ہم نے خوب پانی برسایا
  26. ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ﴿26﴾

    پھر ہم نے زمین کو خوب پھاڑا
  27. فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ﴿27﴾

    پھر ہم نے اگایا اس میں غلہ
  28. وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ﴿28﴾

    اور انگور اور ترکاری
  29. وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ﴿29﴾

    اور زیتوں اور کھجور
  30. وَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ﴿30﴾

    اور گنجان باغ
  31. وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ﴿31﴾

    اور میوے اور چارے
  32. مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿32﴾

    تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدہ کے لئے۔
  33. فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘﴿33﴾

    تو جس وقت شدید شور برپا ہوجائے
  34. یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ﴿34﴾

    جس روز انسان بھاگنے لگے اپنے بھائی سے
  35. وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ﴿35﴾

    اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے
  36. وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ﴿36﴾

    اور اپنی بیوی سے اور اپنی اولاد سے
  37. لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ﴿37﴾

    ان میں سے ہر شخص کو اس وقت اپنی ہی پڑی ہوگی دوسروں سے بےتوجہ کردینے والی۔
  38. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ﴿38﴾

    (بہت سے) چہرے اس روز چمکتے ہوئے
  39. ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ﴿39﴾

    ہنستے ہوئے بشاش ہوں گے۔
  40. وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ﴿40﴾

    اور (بہت سے) چہروں پر اس روز سیاہی ہوگی
  41. تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ﴿41﴾

    ان پر کدورت ہوگی۔
  42. اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ع﴿42﴾

    یہی لوگ تو ہیں کافر فاجر۔