82. Al-Infitaarالإنفطار

The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾

    جب آسمان پھٹ جائے
  2. وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾

    اور جب ستارے جھڑ پڑیں
  3. وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾

    اور جب سمندر بہ پڑیں۔
  4. وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾

    اور جب قبریں شق کردی جائیں۔
  5. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾

    (تو اس وقت) ہر شخص اپنے اگلے اور پچھلے اعمال کو جان لے گا
  6. یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾

    اے انسان تجھے (آخر) کس چیز نے اپنے پروردگار کریم سے متعلق بھول میں ڈال رکھا ہے۔
  7. الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾

    (وہ پروردگار) جس نے تجھے پید ا کیا پھر تجھے درست کیا پھر تجھے اعتدال پر بنایا
  8. فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾

    (اور) جس صورت میں بھی چاہا تجھے ترکیب دے دیا۔
  9. كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾

    (تجھے مغرور) ہرگز نہیں (ہونا چاہئے تھا) اصل یہ کہ تم جزاء ہی کو جھٹلاتے ہو۔
  10. وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾

    درآنحالیکہ تمہارے اوپر (ہماری طرف سے) یاد رکھنے والے
  11. كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾

    معزز لکھنے والے (مقرر) ہیں
  12. یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾

    وہ جانتے ہیں اس کو جو کچھ تم کررہے ہو۔
  13. اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾

    نیک لوگ بیشک آسائش میں ہوں گے
  14. وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾

    اور بدکار لوگ بیشک دوزخ میں
  15. یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾

    اس میں داخل ہوں گے روز جزاء کو
  16. وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾

    اور (پھر) اس سے باہر نہ ہوں گے۔
  17. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾

    اور آپ کیا خبر کہ روز جزاء کیا ہے ؟
  18. ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾

    ہاں آپ کو کیا خبر کہ روز جزاء کیا ہے ؟
  19. یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾

    وہ دن وہ ہے کہ کسی کا بس کسی کے لئے کچھ نہ چلے گا اور حکومت اس روز (تمام تر) اللہ ہی کی ہوگی۔