70. Al-Ma'aarijالمعارج
The Ascending Stairways · Meccan · 44 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ﴿1﴾
مانگا ایک مانگنے والے نے عذاب کو جو کافروں پر واقع ہونے والا ہے۔لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ﴿2﴾
جس کا کوئی دفع کرنے والا نہیںمِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ﴿3﴾
اور جو) اللہ کی طرف سے ہوگا (جو) زینوں کا مالک (ہے)۔تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ﴿4﴾
فرشتے اور روحیں اس کے پاس چڑھ کرجائیں گی ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہوگی۔فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا﴿5﴾
سو آپ صبر کیجئے اور صبر بھی جمیل۔اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ﴿6﴾
یہ لوگ اس دن کو دور دیکھ رہے ہیںوَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ﴿7﴾
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں۔یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ﴿8﴾
جس دن کہ آسمان کی تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوجائے گاوَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ﴿9﴾
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہوجائیں گےوَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ﴿10﴾
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گایُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ﴿11﴾
حالانکہ وہ انہیں دکھا بھی دئیے جائیں گے۔ مجرم (تو اس روز بس) اس کی تمنا کرے گا کہ اس روز کے عذاب سے چھوٹنے کیلئے اپنے بدلہ میں فدیہ دے دے اپنے بیٹوں کووَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ﴿12﴾
اور اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کووَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ﴿13﴾
اور اپنے کنبہ کو جس میں وہ بسر کرتا ہےوَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ﴿14﴾
اور تمام اہل زمین کو (کہ) پھر (یہ فدیہ) اسے (عذاب سے) بچا لے۔كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ﴿15﴾
یہ ہرگز نہ ہوگا وہ آگ ایسی شعلہ زن ہےنَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ﴿16﴾
کہ کھال (تک) اتار دے گیتَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ﴿17﴾
اور وہ اس شخص کو بلاوا دے گی جس نے پیٹھ پھیری ہوگی اور روگردانی کی ہوگیوَ جَمَعَ فَاَوْعٰى﴿18﴾
اور (مال) جمع کیا ہوگا اور اس کو اٹھا اٹھا رکھا ہوگا۔اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ﴿19﴾
انسان بےہمت پیدا ہوا ہےاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ﴿20﴾
کہ جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو جزع فزع کرنے لگتا ہےوَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ﴿21﴾
اور جب اسے خوشحالی ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے۔اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ﴿22﴾
ہاں البتہ وہ نمازیالَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿23﴾
اس حکم میں داخل نہیں) جو اپنی نماز میں برابر لگے رہتے ہیںوَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ﴿24﴾
اور جو اپنے مال میں حق رکھتے ہیں جانا ہوا سوالیلِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ﴿25﴾
اور بےسوالی (سب) کاوَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ﴿26﴾
اور جو جزاء کے دن کی تصدیق کرتے رہتے ہیں۔وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ﴿27﴾
اور جو لوگ اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرتے رہنے والے ہیںاِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ﴿28﴾
بیشک ان کے پروردگار کا عذاب نڈر رہنے والی چیز ہے بھی نہیںوَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ﴿29﴾
اور جو لوگ اپنے شرمگاہوں کو محفوظ رکھنے والے ہیںاِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ﴿30﴾
ہاں اگر اپنی بیویوں اور باندیوں سے (حفاظت نہ کریں) تو ان پر کوئی ملامت نہیںفَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ﴿31﴾
البتہ جو کوئی اس کے علاوہ (شہوت رانی کا) طلبگار ہوا تو یہ لو حد (شرعی) سے نکل جانے والے ہیں۔وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ﴿32﴾
اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا خیال رکھنے والے ہیںوَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿33﴾
اور جو لوگ اپنی گواہیوں کے ادا کرنے والے ہیں۔وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ﴿34﴾
اور جو لوگ اپنی نمازوں کی پابندی رکھتے ہیںاُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ع﴿35﴾
یہی لوگ بہشتوں میں عزت سے داخل ہوگے۔فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ﴿36﴾
تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ آپ دوڑے چلے آتے ہیںعَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ﴿37﴾
داہنے اور بائیں سے ٹولیاں بن بن کر۔اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ﴿38﴾
کیا ان میں سے ہر شخص اس کی ہوس رکھتا ہے کہ آسائش کی جنت میں داخل ہو کر لیاجائے گا ؟كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾
ہرگز نہیں ہم نے انہیں پیدا کیا ہے اس چیز سے جس سے سب واقف ہی ہیں۔فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ﴿40﴾
تو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی۔ کہ ہم ان پر قادر ہیںعَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ﴿41﴾
کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں اور ہم کچھ عاجز تو ہیں نہیں۔فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ﴿42﴾
تو آپ ان کو (پڑا) رہنے دیجئے (اس) شغل اور تفریح میں یہاں تک کہ انہیں اپنے اس دن سے سابقہ واقع ہو جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہےیَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ﴿43﴾
یعنی) وہ دن جب کہ یہ قبروں سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے کہ گویا وہ کسی پرستش گاہ کی طرف دوڑے جاتے ہیںخَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ع﴿44﴾
ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر مذلت چھارہی ہوگی یہی ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔