69. Al-Haaqqaالحاقة

The Reality · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْحَآقَّةُۙ﴿1﴾

    وہ ہونے والی چیز
  2. مَا الْحَآقَّةُۚ﴿2﴾

    کیسی کچھ ہے وہ ہونے والی چیز
  3. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ﴿3﴾

    اور آپ کو کیا خبر کہ کیسی کچھ ہے وہ ہونے والی چیز !۔
  4. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ﴿4﴾

    ثمود اور عاد نے تکذیب کی اس کھڑکھڑادینے والے واقعہ کی
  5. فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ﴿5﴾

    سو ثمود تو ایک زور کی آواز سے ہلاک کردئے گئے
  6. وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ﴿6﴾

    اور رہے عاد سو وہ ایک تیز وتند ہوا سے ہلاک کئے گئے۔
  7. سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ﴿7﴾

    اللہ نے) اسے ان پر مسلط کردیا تھا سات راتوں اور آٹھ دنوں تک لگاتار تو تو وہاں اس قوم کو یوں گرا ہوا دیکھتا ہے کہ گویا وہ گری ہوئی کھجور کے تنے پڑے ہیں
  8. فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ﴿8﴾

    سو کیا تجھ کو ان میں سے کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے۔
  9. وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ﴿9﴾

    اور فرعون اور اس کے قبل والوں نے اور الٹی ہوئی بستیوں والوں نے (بڑے بڑے) قصور کئے تھے۔
  10. فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً﴿10﴾

    تو انہوں نے اپنے پروردگار کے رسول کی نافرمانی کی سو (اللہ نے) ان کو بہت سخت پکڑا
  11. اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ﴿11﴾

    ہم ہی نے جب کہ پانی میں طغیانی ہوئی تمہیں کشتی میں سوار کیا
  12. لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ﴿12﴾

    تاکہ اس (واقعہ) کو ہم تمہارے لئے یادگار بنادیں اور یاد رکھنے والے کان اس کو یاد رکھیں۔
  13. فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾

    غرض جب صور یکبارگی پھونک دیا جائے گا
  14. وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ﴿14﴾

    اور زمین اور پہاڑ اٹھالئے جائیں گے یہ دونوں ایک دفعہ میں ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے
  15. فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿15﴾

    تو اس روز وہ ہونے والی چیز ہو پڑے گی
  16. وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ﴿16﴾

    اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس روز (بالکل) بودا ہوگا
  17. وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ﴿17﴾

    اور فرشتے اسکے کنارے پر ہوں گے۔ اور آپ کے پروردگار کے عرش کو اپنے اوپر اس روز آٹھ (فرشتے) اٹھائے ہوں گے۔
  18. یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ﴿18﴾

    جس روز تم پیش کئے جاؤ گے تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ رہے گی
  19. فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ﴿19﴾

    تو جس شخص کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا لو میرا نامہ اعمال پڑھ لو
  20. اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ﴿20﴾

    میں تو جانے ہوئے تھا کہ مجھے ضرور میرا حساب پیش آنے والا ہے۔
  21. فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ﴿21﴾

    تو وہ شخص خوب مزے کے عیش میں ہوگا
  22. فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿22﴾

    بہشت بریں میں ہوگا
  23. قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ﴿23﴾

    جس کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے
  24. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ﴿24﴾

    کھاؤ اور پیو مزے کے ساتھ ان اعمال کے بدلے میں جو تم گزشہ ایام میں کرچکے ہو۔
  25. وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ﴿25﴾

    اور رہا وہ جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا کیا اچھا ہوتا جو مجھے میرا نامہ اعمال ہی نہ ملتا
  26. وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ﴿26﴾

    اور مجھے خبر ہی نہ ہوتی کہ میرا حساب کیا ہے
  27. یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ﴿27﴾

    کاش موت ہی خاتمہ کرچکی ہوتی۔
  28. مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ﴿28﴾

    میرا مال میرے کچھ بھی کام نہ آیا
  29. هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ﴿29﴾

    میرا جاہ (بھی) مجھ سے گیا گزرا ہوا۔
  30. خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ﴿30﴾

    پکڑو اس کو اور طوق پہناؤ اس کو
  31. ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ﴿31﴾

    پھر اس کو دوزخ میں داخل کرو
  32. ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ﴿32﴾

    پھر ایک ایسی زنجیر میں اسے جکڑو جس کی پیمائش ستر گز ہے۔
  33. اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ﴿33﴾

    اس کا نہ ایمان ہی خدائے بزرگ پر تھا
  34. وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿34﴾

    اور نہ یہ غریب آدمی کے کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔
  35. فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ﴿35﴾

    سو آج اس کا نہ کوئی دوست ہے اور نہ اسے کوئی کھانا نصیب ہے
  36. وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ﴿36﴾

    بجز زخموں کے دھوؤن کے جسے کوئی بھی نہ کھائے گا
  37. لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ع﴿37﴾

    بجز سخت گنہگاروں کے۔
  38. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿38﴾

    پھر میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جنہیں تو دیکھتے ہو
  39. وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿39﴾

    اور جنہیں تم نہیں دیکھتے
  40. اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ﴿40﴾

    یہ (قرآن) کلام (الہی) ہے ایک معزز فرشتہ کا (لایا ہوا)۔
  41. وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ﴿41﴾

    اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں بہت ہی کم ایمان تم لاتے ہو
  42. وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ﴿42﴾

    اور یہ کسی کاہن کا بھی کلام نہیں بہت ہی کم تم سمجھتے ہو۔
  43. تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿43﴾

    یہ کلام) اتارا ہوا ہے پروردگار عالم کی طرف سے۔
  44. وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ﴿44﴾

    اور اگر (یہ پیغمبر) ہمارے ذمہ کچھ باتیں لگا دیتے
  45. لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ﴿45﴾

    تو ہم ان کا دہنا ہاتھ پکڑ لیتے
  46. ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ﴿46﴾

    پھر ہم ان کی رگ دل کاٹ ڈالتے
  47. فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ﴿47﴾

    پھر تم میں سے کوئی ان کا اس (سزا) سے بچانے والا نہ ہوتا۔
  48. وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ﴿48﴾

    اور یہ (قرآن) بیشک نصیحت ہے متقیوں کے لئے۔
  49. وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ﴿49﴾

    اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تمہارے درمیان تکذیب کرنے والے بھی ہیں
  50. وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿50﴾

    اور یہ (قرآن) کافروں کے حق میں موجب حسرت ہے۔
  51. وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ﴿51﴾

    اور یہ (قرآن) تحقیقی یقینی بات ہے۔
  52. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿52﴾

    سو اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔