71. Noohنوح
Noah · Meccan · 28 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿1﴾
ہم نے نوح کو بھیجا ان کی قوم کے پاس کہ ڈراؤ اپنی قوم کو قبل اس کے کہ ان پر عذاب دردناک آپہنچے۔قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ﴿2﴾
انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم میں تمہارے لئے صاف صاف ڈرانے والا ہوںاَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَطِیْعُوْنِۙ﴿3﴾
(یہ یاد دلا کر) کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے ڈرو اور میرا کہنا مانویَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ١ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿4﴾
وہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں وقت مقرر تک مہلت دے گا بیشک اللہ کا مقرر کیا ہواوقت جب آجائے گا ٹلے گا نہیں کاش تم جان لیتے۔قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًاۙ﴿5﴾
پھر نو نے) دعا کی کہ اے میرے پروردگار میں نے اپنی قوم کو رات اور دن دعوت دیفَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا﴿6﴾
سو میرے بلاوے نے ان کا گریز اور بڑھا ہی دیا۔وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًاۚ﴿7﴾
اور میں نے جب کبھی انہیں بلایا تاکہ تو انہیں بخش دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں اور (اپنے اوپر) اپنے کپڑے لپیٹ لئے اور اڑے رہے اور نہایت درجہ کا تکبر کرتے رہے۔ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًاۙ﴿8﴾
پھر (بھی) میں نے ان کو بآواز بلند بھی بلایاثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًاۙ﴿9﴾
پھر میں نے انہیں علانیہ بھی سمجھایا اور بالکل خفیہ بھی سمجھایا۔فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ﴿10﴾
چناچہ میں نے کہا اپنے پروردگار سے مغفرت چاہو بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہےیُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ﴿11﴾
وہ تم پر کثرت سے بارش بھیجے گاوَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ﴿12﴾
اور تمہارے مال واولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے باغ لگا دے گا اور تمہارے لئے دریا بہادے گا۔مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ﴿13﴾
تمہیں کیا ہوا کہ تم اللہ کی عظمت کے قائل نہیں ہووَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا﴿14﴾
حالانکہ اسی نے تم کو طرح طرح سے بنایا۔اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ﴿15﴾
کیا تم نے اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کئے ہیںوَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا﴿16﴾
اور ان میں چاند کو نور (کی چیز) بنایا اور آفتاب کو چراغ (کی طرح روشن) بنایا۔وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ﴿17﴾
اور اللہ نے تم کو زمین ہی سے ایک خاص طور پر پیدا کیاثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا﴿18﴾
پھر وہ تم کو اسی میں لے جائے گا اور (اسی سے) تمہیں باہر لے آئے گاوَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ﴿19﴾
اور اللہ نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایالِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا۠ع﴿20﴾
تاکہ تم اس کے کھلے راستوں میں چلو۔قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَ اتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَ وَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًاۚ﴿21﴾
نوح ؑ نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی اور پیروی ایسوں کی کی جن کے مال واولاد نے انہیں نقصان ہی زیادہ پہنچایا۔وَ مَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًاۚ﴿22﴾
اور انہوں نے بڑے بڑے مکر کر ڈالے۔وَ قَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا١ۙ۬ وَّ لَا یَغُوْثَ وَ یَعُوْقَ وَ نَسْرًاۚ﴿23﴾
اور انہوں نے کہا کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور نہ ود کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث یعوق نسر (غرض کسی کو بھی نہ) چھوڑنا۔وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا١ۚ۬ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا﴿24﴾
اور ان لوگوں نے بہتوں کو گمراہ کردیا ہے تو (ان) ظالموں کی گمراہی تو اور بڑھا دے۔مِمَّا خَطِیْٓئٰتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا١ۙ۬ فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا﴿25﴾
(چنانچہ) اپنے (انہیں) گناہوں کے باعث وہ غرق کئے گئے چناچہ وہ آگ میں پہنچ گئے تو اللہ کے مقابلہ میں انہیں کچھ بھی حمایتی میسر نہ ہوئے۔وَ قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا﴿26﴾
اور نوح نے یہ بھی عرض کی کہ اے میرے پروردگار زمین پر کافروں میں سے ایک پاشندہ بھی (جیتا) مت چوڑاِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَ لَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا﴿27﴾
اگر تو انہیں رہنے دے گا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ ہی کرتے رہیں گے۔ اور ان کے محض کافر وفاجر ہی اولاد پیدا ہوتی رہے گی۔رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا۠ع﴿28﴾
اے میرے پروردگار مجھے بخش اور میرے ماں باپ کو اور جو بھی میرے گھر میں داخل ہوبحیثیت مومن کے اور کل ایمان والوں اور ایمان والیوں کو اور (ان) ظالموں کی ہلاکت تو بڑھا تا ہی جا۔