56. Al-Waaqiaالواقعة

The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿1﴾

    جب قیامت واقع ہوگی
  2. لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ﴿2﴾

    جس کے واقع ہونے میں کوئی خلاف نہیں
  3. خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ﴿3﴾

    تو وہ پست کردے گی (اور) بلند کردے گی۔
  4. اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ﴿4﴾

    جب کہ زمین کو سخت زلزلہ آئے گا
  5. وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ﴿5﴾

    اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے
  6. فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ﴿6﴾

    پھر وہ پراگندہ غبار بن جائیں گے
  7. وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ﴿7﴾

    اور تم تین قسم کے ہوجاؤ گے۔۔
  8. فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿8﴾

    سو جو داہنے والے ہیں وہ داہنے والے کیسے اچھے ہیں۔
  9. وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿9﴾

    اور جو بائیں والے ہیں وہ بائیں والے کیسے برے ہیں۔
  10. وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ﴿10﴾

    اور جو اعلی درجہ کے ہیں وہ اعلی ہی درجہ کے ہیں
  11. اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ﴿11﴾

    وہ خاص قرب والے ہیں۔
  12. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿12﴾

    یہ لوگ عیش (و آرام) کے باغوں میں ہوں گے
  13. ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿13﴾

    ) ان میں) ایک بہت بڑا گروہ اگلوں کا ہوگا۔
  14. وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿14﴾

    اور تھوڑے سے پچھلوں میں۔
  15. عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ﴿15﴾

    یہ (مقربین) سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر
  16. مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ﴿16﴾

    تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
  17. یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ﴿17﴾

    ان کے پاس لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے
  18. بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ﴿18﴾

    یہ چیزیں لے کر آمد ورفت رکھیں گے آبخورے اور آفتابے اور بہتی شراب سے لیریز جام
  19. لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ﴿19﴾

    جس سے نہ ان کو درد سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔
  20. وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ﴿20﴾

    اور میوے جن کو وہ پسند کریں
  21. وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿21﴾

    اور پرندوں کا گوشت جو انہیں مرغوب ہو
  22. وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ﴿22﴾

    اور گوری بڑی آنکھوں والیاں
  23. كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ﴿23﴾

    جیسے پوشیدہ رکھا ہوا موتی
  24. جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿24﴾

    یہ ان کے عمل کے صلہ میں ملے گا۔
  25. لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ﴿25﴾

    وہ وہاں نہ بک بک سنیں گے نہ اور کوئی بیہودہ بات بس
  26. اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا﴿26﴾

    (ہرطرف) سلام ہی سلام کی آواز آئے گی
  27. وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ﴿27﴾

    اور جو داہنے والے ہیں وہ داہنے والے کیسے اچھے ہیں
  28. فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ﴿28﴾

    وہ وہاں ہوں گے جہاں بےخار بیریاں ہوں گی
  29. وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ﴿29﴾

    اور تہ بہ تہ کیلے ہوں گے
  30. وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ﴿30﴾

    اور لمبا سایہ ہوگا
  31. وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ﴿31﴾

    اور چلتا ہوا پانی ہوگا
  32. وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ﴿32﴾

    اور کثرت سے میوے ہوں گے
  33. لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ﴿33﴾

    جو نہ ختم ہوں گے اور نہ ان کی روک ٹوک ہوگی۔
  34. وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ﴿34﴾

    اور اونچے فرش ہوں گے
  35. اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ﴿35﴾

    ہم نے وہاں کی عورتوں کو خاص طور پر بنایا ہے
  36. فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ﴿36﴾

    یعنی ہم نے انہیں ایسا بنادیا ہے کہ وہ کنواری رہیں گی
  37. عُرُبًا اَتْرَابًاۙ﴿37﴾

    اور محبوبہ اور ہم عمر
  38. لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ع﴿38﴾

    (انہیں) داہنے والوں کے لئے۔
  39. ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿39﴾

    ان کا ایک بڑا گروہ اگلوں میں سے بھی ہوگا
  40. وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿40﴾

    اور ایک بڑا گروہ پچھلوں میں سے بھی۔
  41. وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ﴿41﴾

    اور وہ جو بائیں والے ہیں وہ بائیں والے کیسے برے ہیں
  42. فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ﴿42﴾

    لو کی لپٹ میں ہوں گے
  43. وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ﴿43﴾

    اور کھولتے ہوئے پانی میں اور سیاہ دھوئیں کے سایہ میں
  44. لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ﴿44﴾

    جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ فرحت بخش۔۔
  45. اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ﴿45﴾

    وہ لوگ اس کے قبل بڑے خوشحال تھے
  46. وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ﴿46﴾

    اور بڑے بھاری گناہ پر اصرار کرتے رہتے تھے۔
  47. وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿47﴾

    اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں (ہوکر) رہ گئے تو کیا (پھر سے) زندہ اٹھائے جائیں گے ؟
  48. اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ﴿48﴾

    اور ہمارے اگلے باپ دادا بھی ؟۔
  49. قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ﴿49﴾

    آپ کہہ دیجئے کہ اگلے اور پچھلے
  50. لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ﴿50﴾

    سب ہی جمع کئے جائیں گے ایک یوم معین کے وقت
  51. ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ﴿51﴾

    پر پھر تم کو اے گمراہو ! جھٹلانے والو
  52. لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ﴿52﴾

    درخت زقوم میں سے کھانا ہوگا
  53. فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ﴿53﴾

    پھر اس سے پیٹ بھرنا ہوگا
  54. فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ﴿54﴾

    پھر اس پر کھولتا پانی پینا ہوگا
  55. فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ﴿55﴾

    اور پینا بھی پیاس کے مارے ہوئے اونٹ کا سا۔
  56. هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ﴿56﴾

    یہ ہوگی ان کی دعوت قیامت کے دن
  57. نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ﴿57﴾

    ہم ہی نے تو تم کو پیدا کیا ہے سو تم (بعث ثانی) کی تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟۔
  58. اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ﴿58﴾

    اچھا یہ تو بتاؤ کہ تم جو منی پہنچاتے ہو
  59. ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ﴿59﴾

    تو آدمی تم بناتے ہو یا (اس کے) بنانے والے ہم ہیں۔
  60. نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ﴿60﴾

    ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو ٹھہرا رکھا ہے۔ اور ہم اس سے عاجز نہیں
  61. عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿61﴾

    کہ تمہاری جگہ تم جیسے (دوسرے آدمی) پیدا کردیں اور تمہیں ایسی صورت میں بنا دیں جن کو تم جانتے ہی نہیں۔
  62. وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ﴿62﴾

    اور تم کو خوب علم ہے پیدائش اول کا پھر تم سمجھتے کیوں نہیں ؟۔
  63. اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ﴿63﴾

    اچھا پھر یہ بتاؤ کہ جو کچھ تم بولتے ہو
  64. ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ﴿64﴾

    اس اسے تم اگاتے ہو یا (اس کے) اگانے والے ہم ہیں۔۔
  65. لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ﴿65﴾

    اگر ہم چاہیں تو اس (پیداوار) کو چورا چورا کردیں پھر تم حیرت کرنے لگو
  66. اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ﴿66﴾

    ) اب کی تو) ہم پر تاوان پر گیا
  67. بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ﴿67﴾

    بلکہ ہم (بالکل ہی) محروم رہ گئے۔
  68. اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ﴿68﴾

    اچھا پھر یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو
  69. ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ﴿69﴾

    اس کو بادل سے تم برساتے ہو یا (اس کے) برسانے والے ہم ہیں ؟۔
  70. لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ﴿70﴾

    اگر ہم چاہیں اس کو کڑوا کر ڈالیں تو تم شکر کیوں نہیں کرتے
  71. اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ﴿71﴾

    اچھا پھر یہ بتلاؤ کہ جس آگ کو تم سلگاتے ہو
  72. ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ﴿72﴾

    اس درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں ؟
  73. نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ﴿73﴾

    ہم ہی نے اس کو یاد دہانی کی چیز اور مسافروں کے نفع کی چیز بنایا ہے۔
  74. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿74﴾

    سو اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔
  75. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ﴿75﴾

    سو میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے ڈوبنے کی
  76. وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ﴿76﴾

    اور اگر تم سمجھو تو یہ ایک بڑی قسم ہے
  77. اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ﴿77﴾

    کہ یہ ایک معزز قرآن ہے
  78. فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ﴿78﴾

    ایک محفوظ کتاب میں (پہلے سے درج)۔
  79. لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ﴿79﴾

    جسے کوئی ہاتھ نہیں لگاتا بجز پاکوں کے۔
  80. تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿80﴾

    اتارا ہوا ہے پروردگار عالم کی طرف سے
  81. اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ﴿81﴾

    تو کیا اس کلام کو سرسری سمجھے ہوئے ہو ؟
  82. وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ﴿82﴾

    اور تکذیب کو اپنی غذا بنا رہے ہو ؟
  83. فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ﴿83﴾

    سو جس وقت روح حلق تک آپہنچی
  84. وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ﴿84﴾

    اور تم اس وقت تکا کرتے ہو۔
  85. وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ﴿85﴾

    اور ہم تم سے بھی زیادہ قریب اس شخص کے ہوتے ہیں البتہ تم نہیں سمجھتے ہو۔
  86. فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ﴿86﴾

    تو اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں
  87. تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿87﴾

    تو تم اس (روح) کو پھر کیوں نہیں لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو۔۔
  88. فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ﴿88﴾

    تو جو کوئی مقربین میں سے ہوگا تو اس کیلئے راحت ہے
  89. فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ﴿89﴾

    غذائیں ہیں اور عیش کی جنت ہے۔
  90. وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ﴿90﴾

    اور جو کوئی داہنے والوں میں سے ہوگا تو (اس سے کہا جائے گا
  91. فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ﴿91﴾

    (تیرے لئے امن وامان ہے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے۔
  92. وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿92﴾

    اور جو کوئی جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہوگا
  93. فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ﴿93﴾

    تو اس کی مہمانی کھولتے ہوئے پانی سے ہوگی
  94. وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ﴿94﴾

    اور (اسے) دوزخ میں داخل ہونا ہوگا۔
  95. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ﴿95﴾

    بیشک یہ تحقیقی یقینی بات ہے
  96. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿96﴾

    سو آپ اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔