55. Ar-Rahmaanالرحمن

The Beneficent · Medinan · 78 ayahs · 3 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلرَّحْمٰنُۙ﴿1﴾

    خدائے رحمن
  2. عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ﴿2﴾

    ہی نے قرآن کی تعلیم دی۔
  3. خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ﴿3﴾

    اسی نے انسان کو پیدا کیا
  4. عَلَّمَهُ الْبَیَانَ﴿4﴾

    اس کو گویائی سکھلائی۔
  5. اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪﴿5﴾

    سورج اور چاند تک حساب کے (پابند) ہیں۔
  6. وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ﴿6﴾

    اور سبزیاں اور درخت دونوں (اسی کے) مطیع ہیں۔
  7. وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَۙ﴿7﴾

    اور آسمان کو اسی نے اونچا کیا۔ اور اسی نے ترازو وضع کردی
  8. اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ﴿8﴾

    کہ تم تولنے میں گڑبڑ نہ کرو
  9. وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ﴿9﴾

    اور وزن کو ٹھیک رکھو انصاف کے ساتھ اور تول کو گھٹاؤ مت۔
  10. وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ﴿10﴾

    اور اسی نے زمین کو خلقت کے واسطے رکھ دیا۔
  11. فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ﴿11﴾

    کہ اس میں میوے ہیں اور غلاف دار کھجور کے درخت ہیں
  12. وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ﴿12﴾

    اور (اس میں) غلہ بھی بھوسہ والا اور (اور) غذا کی چیز بھی۔
  13. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿13﴾

    سو تم (اے جن وانس) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟۔
  14. خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ﴿14﴾

    اسی نے انسان کو پیدا کیا (ایسی) مٹی سے جو ٹھیکرے کی طرح بجتی تھی
  15. وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ﴿15﴾

    اور جنات کو پیدا کیا خالص آگ سے۔
  16. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿16﴾

    سو تم (اے جن وانس) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟۔
  17. رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ﴿17﴾

    وہ دونوں مشرقوں کا پروردگار ہے اور وہی مغربوں کا پروردگار۔
  18. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿18﴾

    سو تم (اے جن وانس) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  19. مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ﴿19﴾

    اسی نے دو دریاؤں کو ملایا کہ باہم ملے ہوئے بھی ہیں
  20. بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ﴿20﴾

    ) اور) دونوں کے درمیان ایک حجاب (بھی) ہے کہ دونوں (آگے) بڑھ نہیں سکتے۔
  21. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿21﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  22. یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُۚ﴿22﴾

    ان دونوں سے موتی اور مونگا برآمد ہوتے ہیں
  23. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿23﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  24. وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئٰتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ﴿24﴾

    اور اسی کے اختیار میں ہیں جہاز جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہیں
  25. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ع﴿25﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  26. كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ﴿26﴾

    زمین پر جو بھی ہیں سب فنا ہونے والے ہیں
  27. وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ﴿27﴾

    اور صرف آپ کے پروردگار کی ذات عظمت و احسان والی باقی رہ جانے والی ہے
  28. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿28﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  29. یَسْئَلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍۚ﴿29﴾

    اسی سے سب آسمان اور زمین والے طلب کرتے ہیں
  30. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿30﴾

    وہ ہر وقت کسی نہ کسی کام میں رہتا ہے
  31. سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِۚ﴿31﴾

    سو ہم عنقریب اے جن و انس تمہارے لئے فارغ ہوئے جاتے ہیں
  32. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿32﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  33. یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا١ؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍۚ﴿33﴾

    اے گروہ جن وانس اگر تمہیں یہ قدرت ہے کہ آسمانوں اور زمین کے حدود سے کہیں باہر نکل جاؤ تو نکل دیکھو (لیکن) بغیر زور کے نکل سکتے ہی نہیں ہو۔
  34. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿34﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  35. یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ﴿35﴾

    تم (دونوں) پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑا جائے گا سو تم نہ ہٹا سکو گے۔
  36. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿36﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  37. فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ﴿37﴾

    غرض جب آسمان پھٹ جائے گا اور سرخ ہوجائے گا مثل سرخ نری کے۔
  38. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿38﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  39. فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ﴿39﴾

    اس روز کسی انسان اور جن سے اس کے جرم کے باب میں نہ پوچھا جائے گا۔
  40. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿40﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  41. یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ﴿41﴾

    مجرم لوگ تو اپنے حلیہ ہی سے پہچان لئے جائیں گے اور پھر پیشانیوں اور پیروں کے بل پکڑ لئے جائیں گے۔
  42. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿42﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  43. هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ﴿43﴾

    یہی وہ جہنم ہے جسے مجرم لوگ جھٹلاتے رہے تھے
  44. یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ﴿44﴾

    ان لوگوں پر پھیرا ہوتا رہے گا اس کے اور گرم کھولتے پانی کے درمیان۔
  45. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ع﴿45﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  46. وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ﴿46﴾

    اور جو کوئی اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہے اس کے لئے دو دو باغ ہوں گے۔
  47. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ﴿47﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  48. ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍۚ﴿48﴾

    (اور وہ باغ بھی) خوب شاخوں والے۔
  49. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿49﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  50. فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ﴿50﴾

    ان باغوں میں دو دو چشمے بھی بہتے ہی چلے جائیں گے
  51. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿51﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  52. فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ﴿52﴾

    اور ان باغوں میں ہر میوہ کی دو دو قسمیں ہوں گے۔
  53. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿53﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  54. مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ﴿54﴾

    وہ لوگ تکیہ لگائے فرشوں پر بیٹھے ہوں گے جن کے استر دیبز ریشم کے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے پھل بہت ہی قریب ہوں گے۔
  55. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿55﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  56. فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ﴿56﴾

    ان (مکانات) میں نیچی نگاہ والیاں ہوں گی کہ ان لوگوں سے پہلے ان پر کسی انسان نے تصرف کیا ہوگا نہ جن نے۔
  57. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ﴿57﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  58. كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُۚ﴿58﴾

    گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں۔
  59. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿59﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  60. هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ﴿60﴾

    بھلا کمال اطاعت کا بدلہ بجز کمال عنایت کے کچھ اور بھی ہوسکتا ہے ؟۔
  61. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿61﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  62. وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ﴿62﴾

    اور ان باغوں سے کم درجہ میں دو اور باغ بھی ہیں۔
  63. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ﴿63﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  64. مُدْهَآ مَّتٰنِۚ﴿64﴾

    دونوں گہرے سبز رنگ کے
  65. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ﴿65﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  66. فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ﴿66﴾

    ان دونوں میں دو چشمے ہوں گے جوش مارتے ہوئے
  67. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿67﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  68. فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ﴿68﴾

    ان دونوں میں میوے ہوں گے اور خرمے اور انار
  69. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ﴿69﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  70. فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ﴿70﴾

    ان میں اچھی سیرت والیاں اچھی صورت والیاں ہوں۔
  71. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ﴿71﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  72. حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ﴿72﴾

    گورے رنگ والیاں خیموں میں محفوظ ہوں گی۔
  73. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ﴿73﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  74. لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ﴿74﴾

    ان پر ان کے قبل نہ کسی انسان نے تصرف کیا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔
  75. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ﴿75﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
  76. مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ﴿76﴾

    یہ لوگ تکیہ لگائے ہوں گے مشجر سبز اور عجیب خوبصورت کپڑوں (کے فرش) پر
  77. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ﴿77﴾

    سو تم (دونوں) اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟
  78. تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠ع﴿78﴾

    بڑا بابرکت نام ہے آپ کے پروردگار عظمت والے احسان والے کا۔