107. Al-Maa'unالماعون

Almsgiving · Meccan · 7 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ﴿1﴾

    بھلا تو نے اس شخص کو بھی دیکھا ہے جو روز جزاء کو جھٹلا تا ہے ؟
  2. فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ﴿2﴾

    سو وہ وہ شخص جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
  3. وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿3﴾

    اور محتاجوں کے لئے کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔
  4. فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ﴿4﴾

    سو بڑی خرابی ہے ایسے نمازیوں کے لئے
  5. الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ﴿5﴾

    جو اپنی نماز کو بھلا بیٹھتے ہیں
  6. الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ﴿6﴾

    (اور) جو ایسے ہیں کہ ریاء کاری کرتے ہیں۔
  7. وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ع﴿7﴾

    اور حقیر چیزوں تک کو روکے رہتے ہیں۔