101. Al-Qaari'aالقارعة

The Calamity · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْقَارِعَةُۙ﴿1﴾

    وہ کھڑکھڑانے والی چیز
  2. مَا الْقَارِعَةُۚ﴿2﴾

    کیسی کچھ ہے وہ کھڑکھڑانے والی چیز
  3. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ﴿3﴾

    آپ کو خبر ہے کہ کیسی کچھ ہے وہ کھڑکھڑانے والی چیز !۔
  4. یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ﴿4﴾

    جس روز آدمی پریشان پروانوں کی طرح ہوجائیں گے
  5. وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ﴿5﴾

    اور پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔
  6. فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿6﴾

    پھر جس کسی کا پلہ بھاری نکلے گا
  7. فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ﴿7﴾

    وہ خاطر خواہ آسائش میں ہوگا۔
  8. وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿8﴾

    اور جس کسی کا پلہ ہلکا نکلے گا
  9. فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ﴿9﴾

    اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا
  10. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ﴿10﴾

    اور آپ کو کچھ خبر ہے کہ وہ ہے کیا چیز
  11. نَارٌ حَامِیَةٌ۠ع﴿11﴾

    وہ آگ ہے دہکتی ہوئی۔