100. Al-Aadiyaatالعاديات
The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ﴿1﴾
قسم ہے گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیںفَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ﴿2﴾
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیںفَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ﴿3﴾
پھر صبح کے وقت تاخت و تاراج کرتے ہیںفَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ﴿4﴾
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیںفَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ﴿5﴾
پھر اس وقت جماعت میں جا گھستے ہیں۔اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ﴿6﴾
بیشک انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہےوَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ﴿7﴾
اور وہ خود بھی اس پر گواہ ہے۔وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ﴿8﴾
اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے۔اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ﴿9﴾
اس کو وہ وقت کیا معلوم نہیں جب زندہ کئے جائیں گے جتنے (مردے) قبروں میں ہیںوَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ﴿10﴾
اور آشکارا ہوجائے گا جو کچھ دلوں میں ہے۔اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ع﴿11﴾
بیشک ان کا پروردگار ان کے حال سے اس روز پورا پورا آگاہ ہوگا۔