99. Az-Zalzalaالزلزلة
The Earthquake · Medinan · 8 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ﴿1﴾
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گیوَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ﴿2﴾
اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گیوَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ﴿3﴾
اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہےیَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ﴿4﴾
اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گیبِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ﴿5﴾
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگایَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ﴿6﴾
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیںفَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ﴿7﴾
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گاوَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ع﴿8﴾
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا