100. Al-Aadiyaatالعاديات
The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ﴿1﴾
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیںفَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ﴿2﴾
پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیںفَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ﴿3﴾
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیںفَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ﴿4﴾
پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیںفَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ﴿5﴾
پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیںاِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ﴿6﴾
حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہےوَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ﴿7﴾
اور وہ خود اِس پر گواہ ہےوَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ﴿8﴾
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہےاَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ﴿9﴾
تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گاوَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ﴿10﴾
اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ع﴿11﴾
یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا