Tafseer-e-Madani - Al-Baqara : 85
ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
ثُمَّ بَعَثْنَاكُمْ : پھر ہم نے تمہیں زندہ کیا مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ : تمہاری موت کے بعد لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : احسان مانو
پھر تم وہی لوگ ہو، جو (اس پختہ قول وقرار اور صریح شہادت کے باوجود) آپس میں ایک دوسرے کو قتل بھی کرتے ہو، اور اپنے میں سے ایک گروہ کو تم ان کے گھروں سے نکال باہر بھی کرتے ہو، ان کے خلاف چڑھائی کرتے ہوئے گناہ اور ظلم کے ساتھ، اور اگر وہ قیدی بن کر تمہارے پاس آجائیں، تو تم فدیہ دے کر چھڑا لیتے ہو،2 حالانکہ ان کو (گھروں سے) نکالنا ہی سرے سے تم پر حرام تھا، تو کیا تم لوگ کتاب کے کچھ حصوں کو مانتے ہو اور کچھ کو نہیں مانتے ؟ سو کیا جزاء ہوسکتی ہے اس شخص کی جو تم میں سے ایسا کرے بجز اس کے کہ اس کے لئے ایک بڑی رسوائی ہو دنیاوی زندگی میں، اور قیامت کے دن ایسے لوگوں کو لوٹایا جائے گا سخت ترین عذاب کی طرف، اور اللہ غافل (و بیخبر ) نہیں، تمہارے ان کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو،3
Top