تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 56

  1. ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿56﴾

    1. ثُمَّ بَعَثْنَاكُمْپھر ہم نے تمہیں زندہ کیا
    2. مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْتمہاری موت کے بعد
    3. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    4. تَشْكُرُوْنَاحسان مانو
Translation · Bayan-ul-Quran
پھر ہم نے تمہیں دوبارہ اٹھایا تمہاری موت کے بعد تاکہ تم (اس احسان پر ہمارا) شکر کرو۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 56 ثُمَّ بَعَثْنٰکُمْ مِّنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ

بعض لوگ اس کی ایک تاویل کرتے ہیں کہ یہ موت نہیں تھی ‘ بلکہ زبردست کڑک کی وجہ سے سب کے سب بےہوش ہو کر گرپڑے تھے ‘ لیکن میرے نزدیک یہاں تاویل کی ضرورت نہیں ہے ‘ بعث بعد الموت اللہ کے لیے کچھ مشکل نہیں ہے۔ مِنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ کے الفاظ اپنے مفہوم کے اعتبار سے بالکل صریح ہیں ‘ انہیں خواہ مخواہ کوئی اور معنی پہنانا درست نہیں ہے۔

لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ

Bayan-ul-Quran - Al-Baqara 2:56