Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 45
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ
اِنَّهُمْ كَانُوْا : کیونکہ وہ تھے قَبْلَ ذٰلِكَ : اس سے پہلے مُتْرَفِيْنَ : نعمتوں میں پہلے ہوئے
بلاشبہ وہ اس سے پہلے بڑے خوشحال لوگ تھے
بلا شبہ وہ اس سے پہلے بڑے خوشحال لوگ تھے 45۔ { مترفین } اسم مفعول جمع مذکر حالت نصب اتراف مصدر۔ عیش پرست لوگ ‘ خوش حال لوگ ‘ مزے سے زندگی کاٹنے والے ‘ کھاتے پیتے لوگ ‘ باپ دادا والے ‘ و ڈیرے ‘ چوہدری ، مطلب یہ کہ وہاں تو وہ دوزخ میں جل بھن رہے ہوں گے لیکن دوزخ میں پہنچنے سے قبل وہ دنیا میں عیش و آرام سے زندگی گزار رہے تھے اور اس زندگی پر مطمئن تھے اور آخرت کی زندگی کبھی ان کو بھول کر بھی یاد نہ آئی تھی۔ عیش و نشاط میں ان کی زندگی گزر رہی تھی کہ وعدہ الٰہی نے ان کو دبایا اور ان کی ساری عی و نشاط یک قلم ختم ہو کر رہ گئی۔ موت آنے کی دیر ہوئی کہ وہ سب کچھ دھرے کا دھرا رہ گیا اب ان کے لیے دوزخ ہے اور دوزخ میں طرح طرح کے عذاب ہیں جن کا ذکر اس جگہ کیا جا رہا ہے۔
Top