Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 27
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ
وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : اور دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والے
اور داہنے (طرف) والے کیا کہنا ہے ان دا ہنی (طرف) والوں کا
اور داہنی طرف والے بس کیا کہنا ہے ان داہنی طرف والوں کا 27 ؎ (اصحاب الیمین) وہی ہیں جو پیچھے (اصحاب الیمین) کے تحت ذکر کئے گئے ہیں دائیں طرف والے وہی ہیں وار ان کو دائیں طرف والے کیوں کہا گیا ہے اس کی وضاحت پیچھے آیت 8 ‘ 9 میں کی جا چکی ہے۔ زیر نظر آیت سے ان پر کی جانے والی نوازشات کا ذکر شروع ہو رہا ہے اور زیر نظر آیت سے لے کر آیت 40 تک مسلسل ان کا ذکر چلا گیا ہے۔ یہ وہ پاک باطن لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی متقی اور پرہیزگار رہ کر گزاری اور آخرت میں ان کے ساتھ ان مسلمانوں کو بھی شامل کر دیاجائے گا جن کے اسلام لانے میں تو کسی طرح کا شک و شبہ نہیں ہوگا لیکن ان سے مختلف غلطیاں سرزد ہوئی ہوں گی اور اب خواہ ان کی غلطیاں اللہ تعالیٰ معاف فرما دے اور خواہ ان کو سزا دے کر ان غلطیوں سے پاک و صاف کر دے بہرحال دونوں طرح سے وہ اہل جنت قرار پائیں گے اور ان انعامات کے مستحق ٹھہریں گے جن کا ذکر آ رہا ہے۔
Top