Tafheem-ul-Quran - Al-Waaqia : 3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ
خَافِضَةٌ : پست کرنے والی ہے رَّافِعَةٌ : اونچا کرنے والی ہے
وہ تہ و بالا کر دینے والی  آفت ہوگی۔ 2
سورة الْوَاقِعَة 2 اصل الفاظ ہیں خافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ، " گرانے والی اور اٹھانے والی "۔ اس کا ایک مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ سب کچھ الٹ پلٹ کر کے رکھ دے گی۔ نیچے کی چیزیں اوپر اور اوپر کی چیزیں نیچے ہوجائیں گی۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ گرے ہوئے لوگوں کو اٹھانے والی اور اٹھے ہوئے لوگوں کو گرانے والی ہوگی، یعنی اس کے آنے پر انسانوں کے درمیان عزت و ذلت کا فیصلہ ایک دوسری ہی بنیاد پر ہوگا۔ جو دنیا میں عزت والے بنے پھرتے تھے وہ ذلیل ہوجائیں گے اور جو ذلیل سمجھے جاتے تھے وہ عزت پائیں گے۔
Top