Tadabbur-e-Quran - Al-Waaqia : 27
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ
وَاَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : اور دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ والے
اور رہے داہنے والے تو کیا کہنے ہیں داہنے والوں کے !
(واصحب ایمین ما اصحب الیمین) (27)۔ (اصحب الیمین کی جنت)۔ یہ اصحاب الیمین کی جنت کا بیان آ رہا ہے۔ اوپر ان کا ذکر (اصحب المیمنۃ) کے الفاظ سے ہوا ہے جس سے یہ بات متعین ہوگئی کہ قرآن میں (اصحب المیمنۃ) اور (اصحب الیمین) کا مفہوم ایک ہی ہے یعنی وہ لوگ جن کے اعمال نامے ان کے دہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے۔ (ما اصحب الیمین) کا مفہوم بھی وہی ہے جو اوپر (ما اصحب المیمنۃ) کا بیان ہوا۔ یعنی کیا کہنے میں ان کے مرتبہ کے ! کیا پوچھنا ہے ان کی عظمت و شان کا ! کیا بیان ہو ان کے عیش و آرام کا !
Top