Al-Qurtubi - Al-Israa : 108
وَّ یَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا
وَّيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں سُبْحٰنَ : پاک ہے رَبِّنَآ : ہمارا رب اِنْ : بیشک كَانَ : ہے وَعْدُ : وعدہ رَبِّنَا : ہمارا رب لَمَفْعُوْلًا : ضرور پورا ہو کر رہنے والا
اور کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بیشک ہمارے پروردگار کا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔
آیت نمبر 108 یہ سجود میں تسبیح کے جواز پر دلیل ہے۔ اور صحیح مسلم وغیرہ میں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ اپنے رکوع اور سجود میں کثرت سے یہ کہتے تھے : سبحانک اللھم (ربنا) وبحمدک اللھم اغفرلی (تیری ذات پاک ہے اے اللہ (اے ہمارے رب) اور حمد تیرے ہی لئے ہے اے اللہ ! میری مغفرت فرما) ۔
Top