Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 32
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ
وَمَا : اور نہیں الْحَيٰوةُ : زندگی الدُّنْيَآ : دنیا اِلَّا : مگر (صرف) لَعِبٌ : کھیل وَّلَهْوٌ : اور جی کا بہلاوا وَلَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ : اور آخرت کا گھر خَيْرٌ : بہتر لِّلَّذِيْنَ : ان کے لیے جو يَتَّقُوْنَ : پرہیزگاری کرتے ہیں اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ : سو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے
دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور ایک تماشا ہے، حقیقت میں آخرت ہی کا مقام اُن لوگوں کے لیے بہتر ہے جو زیاں کاری سے بچنا چاہتے ہیں، پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لو گے؟
وَمَا [ اور نہیں ہے ] الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ [ دنیوی زندگی ] اِلَّا [ مگر ] لَعِبٌ [ ایک کھیل ] وَّلَهْوٌ ۭ [ اور ایک تماشا ] وَلَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ [ اور یقینا آخری گھر ] خَيْرٌ [ بہتر ہے ] لِّلَّذِيْنَ [ ان کے لئے جو ] يَتَّقُوْنَ ۭ [ تقوی کرتے ہیں ] اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ [ کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ]
Top