Mutaliya-e-Quran - Al-An'aam : 31
قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوْا یٰحَسْرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطْنَا فِیْهَا١ۙ وَ هُمْ یَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَهُمْ عَلٰى ظُهُوْرِهِمْ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ
قَدْ : تحقیق خَسِرَ : گھاٹے میں پڑے الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا : وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا بِلِقَآءِ : ملنا اللّٰهِ : اللہ حَتّٰى : یہانتک کہ اِذَا : جب جَآءَتْهُمُ : آپ پہنچی ان پر السَّاعَةُ : قیامت بَغْتَةً : اچانک قَالُوْا : وہ کہنے لگے يٰحَسْرَتَنَا : ہائے ہم پر افسوس عَلٰي : پر مَا فَرَّطْنَا : جو ہم نے کو تا ہی کی فِيْهَا : اس میں وَهُمْ : اور وہ يَحْمِلُوْنَ : اٹھائے ہوں گے اَوْزَارَهُمْ : اپنے بوجھ عَلٰي : پر ظُهُوْرِهِمْ : اپنی پیٹھ (جمع) اَلَا : آگاہ رہو سَآءَ : برا مَا يَزِرُوْنَ : جو وہ اٹھائیں گے
نقصان میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے اپنی ملاقات کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیا جب اچانک وہ گھڑی آ جائے گی تو یہی لوگ کہیں گے "افسوس! ہم سے اس معاملہ میں کیسی تقصیر ہوئی" اور اِن کا حال یہ ہوگا کہ اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے دیکھو! کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں
قَدْ خَسِرَ [ گھاٹے میں رہے ] الَّذِيْنَ [ وہ لوگ جنھوں نے ] کذبوا [ جھٹلایا ] بِلِقَاۗءِ اللّٰهِ ۭ [ اللہ کی ملاقات کو ] حَتّٰى [ یہاں تک کہ ] اِذَا [ جب کبھی ] جَاۗءَتْهُمُ [ آتی ہے ان کے پاس ] السَّاعَةُ [ (موت کی ) گھڑی ] بَغْتَةً [ بےگمان ] قَالُوْا [ تو کہتے ہیں ] يٰحَسْرَتَنَا [ ہائے ہماری حسرت ] عَلٰي مَا [ اس پر جو ] فَرَّطْنَا [ ہم نے کوتاہی کی ] فِيْهَا ۙ [ اس میں ] وَهُمْ يَحْمِلُوْنَ [ اور وہ لوگ اٹھائیں گے ] اَوْزَارَهُمْ [ اپنے بوجھ ] عَلٰي ظُهُوْرِهِمْ ۭ [ اپنی پیٹھوں پر ] اَلَا [ خبردار ] سَاۗءَ [ برا ] مَا [ وہ جو ] يَزِرُوْنَ [ یہ بوجھ اٹھاتے ہیں ]
Top