Mutaliya-e-Quran - An-Nisaa : 69
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَ١ۚ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِیْقًاؕ
وَمَنْ : اور جو يُّطِعِ : اطاعت کرے اللّٰهَ : اللہ وَالرَّسُوْلَ : اور رسول فَاُولٰٓئِكَ : تو یہی لوگ مَعَ الَّذِيْنَ : ان لوگوں کے ساتھ اَنْعَمَ : انعام کیا اللّٰهُ : اللہ عَلَيْهِمْ : ان پر مِّنَ : سے (یعنی) النَّبِيّٖنَ : انبیا وَالصِّدِّيْقِيْنَ : اور صدیق وَالشُّهَدَآءِ : اور شہدا وَالصّٰلِحِيْنَ : اور صالحین وَحَسُنَ : اور اچھے اُولٰٓئِكَ : یہ لوگ رَفِيْقًا : ساتھی
جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیا٫ اور صدیقین اور شہدا٫ اور صالحین کیسے اچھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسر آئیں
[ وَمَنْ : اور جو ] [ یُّطِـعِ : اطاعت کرے گا ] [ اللّٰہَ : اللہ کی ] [ وَالرَّسُوْلَ : اور ان رسول ﷺ کی ] [ فَاُولٰٓئِکَ : تو وہ لوگ ] [ مَعَ الَّذِیْنَ : ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے ] [ اَنْعَمَ : انعام کرے گا ] [ اللّٰہُ : اللہ ] [ عَلَیْہِمْ : جن پر ] [ مِّنَ النَّبِیّٖنَ : نبیوں میں سے ] [ وَالصِّدِّیْقِیْنَ : اور کامل سچوں میں سے ] [ وَالشُّہَدَآئِ : اور شہیدوں میں سے ] [ وَالصّٰلِحِیْنَ : اور نیک لوگوں میں سے ] [ وَحَسُنَ : اور اچھے ہوئے ] [ اُولٰٓئِکَ : وہ لوگ ] [ رَفِیْقًا : بطور رفیق کے ] رق رَفُقَ ۔ یَرْفُقُ (ک) رَفَاقَۃً : ساتھی ہونا ‘ نرمی سے پیش آنا۔ رَفِیْقٌ (فَعِیْلٌ کے وزن پر صفت) : ساتھی۔ آیت زیر مطالعہ۔ رَفَقَ ۔ یَرْفُقُ (ن) رَفَقًا : مدد کرنا ‘ سہارا دینا۔ مِرْفَقٌ ج مَرَافِقٌ (مِفْعَلٌ کے وزن پر اسم الآلہ ) : مدد کرنے یا سہارا دینے کا ذریعہ ‘ کہنی۔ { وَیُھَیِّیٔ لَـکُمْ مِّنْ اَمْرِکُمْ مِّرْفَقًا ۔ } (الکہف) ” اور وہ اسباب پیدا کرے گا تمہارے لیے تمہارے کام میں مدد کرنے کے ذریعے کے طور پر “۔ { فَاغْسِلُوْا وُجُوْھَکُمْ وَاَیْدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ } (المائدۃ :6) ” تو تم لوگ دھوئو اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک۔ “ اِرْتَفَقَ ۔ یَرْتَفِقُ (افتعال) اِرْتِفَاقًا : مدد یا سہارا لینا۔ مُرْتَفَقٌ (اسم المفعول ‘ جو ظرف کے معنی میں آتا ہے) : سہارا لینے یعنی آرام کرنے کی جگہ۔ { وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا } (الکہف) ” اور کیا ہی اچھی ہوئی بطور آرام کرنے کی جگہ کے۔ “
Top