Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 57
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ
نَحْنُ : ہم نے خَلَقْنٰكُمْ : پیدا کیا ہم نے تم کو فَلَوْلَا : پس کیوں نہیں تُصَدِّقُوْنَ : تم تصدیق کرتے ہو۔ تم یقین کرتے۔ سچ مانتے
ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟
ہم نے ہی (اوّل بار) پیدا کیا ہے پھر (دوبارہ پیدا کرنے کی) تم تصدیق کیوں نہیں کرتے۔ نحن خلقنکم : یعنی جب تم کچھ بھی نہیں تھے ہم نے ہی تم کو پیدا کیا اور تم کو اس کا اقرار بھی ہے۔ پھر دوبارہ زندہ ہو کر اٹھنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے۔ جو ابتداء تخلیق پر قدرت رکھتا ہے ‘ کیا وہ دوبارہ پیدا کرنے سے عاجز ہوگا۔
Top