Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 58
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ
اَفَرَءَيْتُمْ : کیا بھلا دیکھا تم نے مَّا تُمْنُوْنَ : جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
بتلاؤ تم جو عورتوں کے رحم میں نطفہ ٹپکاتے ہو مَا تُمْنُوْنَ : یعنی جو نطفہ تم رحم میں ڈالتے ہو۔ اَفَرَءَ یْتُمْ : میں رویت بمعنی علم ہے ‘ مطلب یہ ہے کہ پیدا کرنے کا تو تم کو اعتراف ہے ‘ اب بتاؤ کہ خالق کون ہے ‘ تم خالق ہو یا ہم ہی انسان کو پیدا کرتے ہیں ؟ یقیناً تم تخلیق بشر نہیں کرتے ‘ ہم ہی کرتے ہیں۔
Top