Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 56
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ
ھٰذَا : یہ ہے نُزُلُهُمْ : مہمانی ان کی يَوْمَ الدِّيْنِ : جزا سزا کے دن
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
قیامت کے روز یہ ان کی دعوت ہوگی۔ ھٰذَا نُزُلُھُمْ : نزل طعام مہمانی کو کہتے ہیں۔ یہاں یہ لفظ بطور استہزاء استعمال کیا گیا ہے جیسے فبشرھم بعذاب الیم میں بشر کا لفظ استہزائیہ ہے کیونکہ عذاب الیم حقیقت میں خوشخبری کی چیز نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ یہ سب سے پہلا کھانا ہوگا۔ یَوْمَ الدِّیْنِ : بدلہ کا دن۔
Top